ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اب بی جے پی کو ’دادا‘ کی اوقات سمجھ میں آئی، ایم ایل سی کی پیش کش کی 

اب بی جے پی کو ’دادا‘ کی اوقات سمجھ میں آئی، ایم ایل سی کی پیش کش کی 

Thu, 16 Feb 2017 11:29:20  SO Admin   S.O. News Service

وارانسی،15؍فروری (ایس اونیوز/آئی ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقے میں واقع جنوبی وارانسی سے 7 بار کے رکن اسمبلی شیام دیو رائے چودھری کا ٹکٹ کاٹنے کے بعد بی جے پی مشکل میں ہے۔وارانسی کے بھنور میں پھنسی بی جے پی نے ناراض شیام دیو رائے چودھری کو ایم ایل سی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے حلقے میں’ دادا‘ کے نام سے مشہور شیام دیو رائے چودھری کا بی جے پی نے ٹکٹ کاٹ دیا تھا، لیکن ان کی ناراضگی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو بھانپتے ہوئے بی جے پی ان کو منانے میں مصروف ہو گئی۔گزشتہ کئی دنوں سے بڑے لیڈر ان ’دادا‘ کو منانے میں مصروف ہیں، لیکن بات نہیں بنی ہے۔اب بی جے پی نے ’دادا‘ کو ایم ایل سی بنانے کا آفر دیا ہے، حالانکہ اب تک صاف نہیں ہے کہ دادا اس آفر سے مانیں گے یا نہیں؟اس آفر پر اب تک دادا کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔بی جے پی کے لیے مشکل یہ ہے کہ وارانسی کی 8میں 7 سیٹوں پر بی جے پی کو پریشانی کا سامنا ہے۔تجزیہ کاروں کی رائے یہ ہے کہ اگر دادا نہیں مانے ،تو اس کا کافی نقصان بی جے پی کو انتخابات میں جھیلنا پڑ سکتا ہے۔شیام دیو رائے چودھری کا جب ٹکٹ کاٹا گیا تھا، اس وقت مقامی لوگوں نے اسے افسوس ناک بتایا تھا۔دراصل، شیام د یو رائے چودھری اپنے علاقے سے 7 بار کے رکن اسمبلی تو ہیں ہی، ساتھ ہی عوام کے درمیان کافی مقبول بھی ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت ہی آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں، چھوٹے چھوٹے پروگرام میں عوام کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ہروقت اپنے حلقے کے لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے اپنا قدم آگے بڑھانے میں تھوڑا بھی جھجک محسوس نہیں کرتے۔یہ ناممکن ہے کہ دادا کو کوئی اپنے گھر بلائے اور وہ حاضر نہ ہوں، ان کی یہ سادگی انہیں اپنے علاقے کا دادا بناتی ہے۔شیام د یو رائے چودھری کی یہی خصوصیات اورعوامی خدمت لوگوں کو خاصی متاثر کرتی ہیں ۔


Share: